امریکا کو ایران جنگ میں 13 ارب ڈالر کا نقصان، دفاعی نظام کو بڑے چیلنجز

ایران کے حملوں سے امریکی دفاعی نظام کو چیلنجز، 42 طیارے متاثر، ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا کو ایران جنگ میں 13 ارب ڈالر کا نقصان، دفاعی نظام کو بڑے چیلنجز

امریکا: (رائیٹ ناؤ نیوز) وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ ایران جنگ میں امریکا کو 13 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ 42 سے زائد امریکی فوجی طیارے تباہ یا شدید متاثر ہوئے ہیں۔ امریکی فوجی اڈے بھی نشانہ بنے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے مغربی ایشیا میں امریکی فوجی اڈوں پر 2 ہزار سے زائد فضائی، میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ ان حملوں سے 8 ممالک میں امریکی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے تجزیے میں امریکی دفاعی نظام کی کمزوریوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ایرانی حملوں نے امریکی دفاعی نظام کے لیے بڑے چیلنجز پیدا کیے ہیں۔

عراق، کویت، بحرین، قطر میں تعینات ہزاروں امریکی فوجی دباؤ کا شکار ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی ہتھیاروں کے ذخائر بھی کمی کا شکار ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی ہتھیاروں کے ذخائر پہلے ہی یوکرین کو فراہم کیے جانے والے ہتھیاروں کے باعث دباؤ میں تھے۔ ایران تنازع نے صورتحال کو مزید سنگین کردیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں