مرونل ٹھاکر نے یشاسوی جیسوال کے ساتھ تعلقات کی خبروں کو جھوٹ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور اہم مسائل پر توجہ دیں۔
ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارتی اداکارہ مرونل ٹھاکر نے خود سے 10 سال چھوٹے کرکٹر یشاسوی جیسوال کے ساتھ مبینہ تعلقات کی خبروں کو جھوٹ قرار دیا ہے۔ 34 سالہ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اس موضوع پر اپنی خاموشی توڑ دی۔
ان افواہوں کا آغاز اس وقت ہوا جب دونوں کو ممبئی کے باندرہ ویسٹ میں ایک کیفے سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور لوگوں نے تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کردیں۔
مرونل نے ویڈیو شیئر کرنے والے اکاؤنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان افواہوں کو سچ نہیں مانا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اہم مسائل ہیں، جن پر توجہ دینی چاہیے۔
مرونل کے تبصرے کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، حالانکہ ویڈیو کے نیچے یہ تبصرہ اب نظر نہیں آتا۔
واضح رہے کہ مرونل کا نام پہلے بھی مشہور شخصیات کے ساتھ جوڑا جا چکا ہے، جیسے 2025 میں ان کے تعلقات کی افواہیں دھنوش کے ساتھ تھیں جب وہ اپنی فلم کے پریمیئر میں ملے تھے۔















