کنگنا رناوت کا جین زی کو ‘گٹر جنریشن’ کہنا، نیا تنازع کھڑا

کنگنا رناوت نے جین زی کو ‘گٹر جنریشن’ قرار دے کر نیا تنازع کھڑا کر دیا۔ ان کے بیان پر شدید تنقید ہوئی ہے، مگر وہ اپنے موقف پر قائم ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کنگنا رناوت کا جین زی کو 'گٹر جنریشن' کہنا، نیا تنازع کھڑا

نئی دہلی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے جین زی کو ‘گٹر جنریشن’ کہنے پر ایک بار پھر وضاحت دی ہے۔ ان کے اس بیان نے طلبہ تنظیم کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کو مزید ہوا دی ہے۔

چند روز قبل نئی دہلی میں پیپر لیک کے خلاف کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے احتجاج ہوا۔ اس دوران کنگنا نے جین زی کو ‘گٹر جنریشن’ کہا، جس پر سوشل میڈیا اور فلمی حلقوں میں شدید تنقید ہوئی۔

کنگنا نے بعد میں جین زی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ نوجوان نسل باشعور ہے۔ تاہم، حالیہ بیان میں انہوں نے جین زی کو دوبارہ ‘گٹر جنریشن’ سے جوڑ کر نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ اگر کوئی خود کو کاکروچ کہتا ہے، تو قدرتی طور پر وہ گٹر میں ہی رہے گا۔ ان کے اس بیان نے مزید تنازع پیدا کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ کنگنا رناوت پہلے بھی متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ نوجوان نسل ثقافت کی سفیر بن رہی ہے، مگر ان کے بیان نے مذید اختلافات کو جنم دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں