وزارت اطلاعات نے افغان طالبان کے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا اور اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کہی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستان سے افغانستان میں ہتھیاروں کی مبینہ اسمگلنگ کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ اس بیان میں افغان طالبان کے دعوے کو حقائق کے منافی اور بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔
وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ افغانستان کے پاس پہلے ہی امریکی افواج کے چھوڑے گئے جدید ہتھیار موجود ہیں۔ ان ہتھیاروں کی مالیت 7.2 ارب امریکی ڈالر ہے۔
وزارت کے مطابق افغانستان میں سوویت دور کے ہتھیاروں کے بڑے ذخائر بھی موجود ہیں۔ ان ذخائر کی موجودگی بھی افغانستان میں اسلحے کی فراوانی کی ایک بڑی وجہ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ کوشش عالمی توجہ اصل مسئلے سے ہٹانے کی ہے۔ افغان سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کی موجودگی اصل تشویش کا باعث ہے۔
یاد رہے کہ افغان طالبان کو اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی۔ افغان حکام کو اپنے وعدوں کی پاسداری یقینی بنانی چاہیے۔













