امریکا میں جینیاتی ترمیم سے الرجی فری کتے تیار، ماہرین کو خدشات

امریکی سائنس دانوں نے جینیاتی طور پر الرجی فری کتے تیار کیے ہیں، کچھ ماہرین ان کے ممکنہ اثرات پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا میں جینیاتی ترمیم سے الرجی فری کتے تیار، ماہرین کو خدشات

امریکا: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی سائنس دانوں نے CRISPR جین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے بیگل نسل کے کتے تیار کیے ہیں۔ ان کتوں میں وہ پروٹین نہیں جو الرجی کا سبب بنتا ہے۔

یہ جینیاتی طور پر ترمیم شدہ کتے امریکی کمپنی کنڈریڈ کمپینین سائنسز نے تیار کیے ہیں۔ ان کے نام بیلی اور الفی ہیں اور کمپنی کے بانی میٹ واکر خود بھی کتوں سے الرجی کا شکار ہیں۔

میٹ واکر نے بتایا کہ ان کتوں کے جینز میں تبدیلی کے بعد وہ الرجی کی علامتوں کے بغیر ان کے ساتھ وقت گزارنے میں کامیاب رہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے عام استعمال کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

محققین کے مطابق، طویل المدتی تحقیق سے جینیاتی ترمیم کے جانوروں کی صحت پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جا سکے گا اور اس طریقہ کار کو وسیع پیمانے پر قابلِ عمل بنایا جا سکے گا۔

یاد رہے کہ بعض ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ الرجی فری کتوں کی مقبولیت کے باعث لوگ جانوروں کی پناہ گاہوں سے کتے گود لینے کے بجائے جینیاتی تیار شدہ کتوں کو ترجیح دے سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں