امریکا میں پاکستانی سفیر نے انڈیانا میں کیلڈرون ٹیکسٹائلز کا دورہ کیا، تجارتی روابط کی وسعت پر گفتگو کی۔
انڈیانا: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے انڈیانا میں کیلڈرون ٹیکسٹائلز کا دورہ کیا۔ اس دورے میں سفیر کو کمپنی کے آپریشنز اور پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط کی بریفنگ دی گئی۔
کیلڈرون ٹیکسٹائلز صحت اور طب کے شعبوں کے لیے مصنوعات فراہم کرتی ہے۔ سفیر نے کمپنی کے ہیڈکوارٹرز اور ڈسٹری بیوشن سینٹر کا معائنہ کیا اور کمپنی کی جدید سہولیات کو سراہا۔
سفیر نے پاکستان اور کیلڈرون کے درمیان جاری تجارتی روابط کو سراہا اور مستقبل میں تعاون کے امکانات پر گفتگو کی۔ کمپنی حکام نے اپنے سپلائی نیٹ ورک اور مصنوعات کی ترسیل کے نظام کی تفصیلات فراہم کیں۔
رضوان شیخ نے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت بین الاقوامی معیار کی عکاس ہے۔ انہوں نے پاکستان اور امریکا کے نجی شعبے کی سطح پر مضبوط تجارتی روابط کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ پاکستان حکومت اقتصادی اصلاحات کے ذریعے دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی روابط کو مزید وسعت دینے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔














