امریکا ایران تنازع کے حل کے لیے ہر ممکن ذریعہ اپنائے گا، جے ڈی وینس کا عزم

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران تنازع کے حل کے لیے فوجی، اقتصادی اور سفارتی ذرائع کے استعمال کا اعلان کیا ہے۔ مذاکرات کی پیچیدگی ایرانی نظام کی تقسیم کی وجہ سے ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا ایران تنازع کے حل کے لیے ہر ممکن ذریعہ اپنائے گا، جے ڈی وینس کا عزم

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اعلان کیا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ جاری تنازع کو حل کرنے کے لیے فوجی، اقتصادی اور سفارتی سمیت تمام ذرائع استعمال کرے گا۔ یہ بیان فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران سامنے آیا۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کی پیچیدگی دو اہم وجوہات کی بنا پر ہے، ایک تو ایرانی مذاکرات میں مشکل فریق ہیں اور دوسرا ان کا نظام اندرونی طور پر منقسم ہے۔

نائب صدر نے بتایا کہ ایران میں کچھ لوگ جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں، جبکہ دیگر سخت گیر عناصر تنازع جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ اس صورتحال میں امریکا کو بہترین راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ تنازع کا پرامن حل ممکن ہے، لیکن یہ ایک پیچیدہ اور وقت طلب مرحلہ ہوگا۔ جے ڈی وینس نے یقین دلایا کہ آخرکار امریکا کامیاب ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکا نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے اور تیل کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع بروئے کار لانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں