مشرق وسطیٰ میں پراسرار گولے کی ویڈیو جاری، کیس غیر حل شدہ قرار

امریکی حکام نے مشرق وسطیٰ میں ایک پراسرار گول شے کی ویڈیو جاری کی، جس کی شناخت نہیں کی جا سکی۔ یہ ویڈیو ‘ان آئیڈینٹیفائڈ اینومولس فینومینا’ کے تحت جاری کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مشرق وسطیٰ میں پراسرار گولے کی ویڈیو جاری، کیس غیر حل شدہ قرار

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی حکام نے مشرق وسطیٰ کے ایک علاقے میں پراسرار گول شے کی ویڈیو جاری کی ہے۔ حکام کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والی شے کی شناخت نہیں ہوسکی اور کیس کو غیر حل شدہ قرار دیا گیا ہے۔

یہ ویڈیو ان نئے دستاویزات میں شامل ہے جو امریکی حکام نے ‘ان آئیڈینٹیفائڈ اینومولس فینومینا’ (Unidentified Anomalous Phenomena) کے تحت جاری کی ہیں۔ ویڈیو میں ایک گنجان آباد علاقے کے اوپر گول شے کی تیز حرکت دیکھی جاسکتی ہے۔

ماہرین نے ویڈیو اور دستیاب معلومات کا جائزہ لیا، تاہم شے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا۔ حکام نے بتایا کہ شے ڈرون، غبارہ یا طیارہ نہیں تھی۔

حکام کے مطابق شے میں کچھ غیر معمولی خصوصیات دیکھی گئیں، جن کی وضاحت ممکن نہیں۔ اسی لیے کیس کو غیر حل شدہ کیسز میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یو ایف اوز اور نامعلوم فضائی اشیا کے بارے میں دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے، اور حکام مزید ریکارڈ جاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں