کوسٹا ریکا میں مینڈک کی نئی نسل دریافت، کافی باغات میں خطرے کا سامنا

کوسٹا ریکا میں ‘کافی فراگ’ نامی مینڈک کی نئی نسل دریافت ہوئی، جو کافی کے باغات میں خطرے سے دوچار ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کوسٹا ریکا میں مینڈک کی نئی نسل دریافت، کافی باغات میں خطرے کا سامنا

کوسٹا ریکا: (رائیٹ ناؤنیوز) کوسٹا ریکا کے لاس سانتوس خطے میں سائنس دانوں نے مینڈک کی ایک نئی نسل دریافت کی ہے۔ اس مینڈک کو Isthmohyla nacientes کے نام سے جانا جاتا ہے اور عام طور پر ‘کافی فراگ’ کہا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مینڈک سبز رنگ کا درختی مینڈک ہے جو رات کے وقت زیادہ سرگرم ہوتا ہے۔ یہ وسطی بحرالکاہل کے علاقے تارازو، ڈوتا اور لیون کورٹس کے پہاڑی علاقوں میں پایا گیا ہے۔

یہ مینڈک کافی کے باغات اور ان سے ملحقہ چشموں اور ندی نالوں کے ماحول میں رہتا ہے۔ نر مینڈک رات کے وقت مادہ کو متوجہ کرنے کے لیے آواز نکالتے ہیں جس کے دوران ان کا شفاف حلق نمایاں ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس نئی نسل کی دریافت اہم ہے کیونکہ یہ کافی کی کاشت کے علاقے میں سامنے آئی ہے۔ کیڑے مار ادویات اور زرعی کیمیکلز اس مینڈک کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کوسٹا ریکا کی کافی پٹی عالمی سطح پر مشہور ہے اور یہاں پیدا ہونے والی کافی کی بڑی مانگ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں