اے آئی ٹیکنالوجی کنٹرول سے باہر، جیفری ہنٹن کی تشویش

جیفری ہنٹن نے اے آئی ٹیکنالوجی کے خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی کنٹرول سے باہر ہو سکتی ہے اور سائبر حملوں کا باعث بن سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اے آئی ٹیکنالوجی کنٹرول سے باہر، جیفری ہنٹن کی تشویش

ٹورنٹو: (رائیٹ ناؤ نیوز) جیفری ہنٹن، جو آریٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے گاڈ فادر کہلاتے ہیں، نے اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جتنی زیادہ اے آئی اسمارٹ ہوگی، انسانیت کے لیے اسے کنٹرول کرنا اتنا ہی مشکل ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں اے آئی ایجنٹس نے حقیقی دنیا کی کمپنیوں کی ہیکنگ کی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب غلطی سے اے آئی ماڈل کو انٹرنیٹ تک رسائی مل گئی۔

جیفری ہنٹن نے میڈیا کو بتایا کہ جیسے جیسے اے آئی سسٹم زیادہ اسمارٹ ہوں گے، ان کی کنٹرول سے باہر نکلنے کی صلاحیت بڑھ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ماڈلز پر اعتبار کرنا مشکل ہوگا۔

یہ واقعات اوپن اے آئی، انتھروپک اور میٹا کی جانب سے بھی تسلیم کیے گئے ہیں۔ ہنٹن نے انہیں اے آئی ہیکنگ کا آغاز قرار دیا اور کہا کہ مستقبل میں مزید سائبر اٹیکس ممکن ہیں۔

واضح رہے کہ ہنٹن نے گوگل کی نوکری اس وجہ سے چھوڑی تھی کہ برے عناصر اے آئی کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی کے اثرات صنعتی انقلاب کی طرح ہوں گے اور اس پر محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں