بھاری جرمانوں کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے پہیا جام ہڑتال کا اعلان کر دیا

راولپنڈی میں ٹرانسپورٹرز نے بھاری جرمانوں کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جس میں جڑواں شہروں کے ٹرانسپورٹر بھی شامل ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹرانسپورٹرز نے بھاری جرمانوں کے خاتمے کے لیے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ترمیم شدہ ٹرانسپورٹ آرڈیننس اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کیے جانے والے جرمانوں کے خلاف یہ احتجاج جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں 8 دسمبر کو ہوگا۔ یونائیٹڈ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے بتایا کہ پیر کو تمام بس اڈے بند رہیں گے۔

ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ یہ ہڑتال پورے پنجاب میں ہوگی اور ممکنہ طور پر غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹرانسپورٹرز کی مشکلات کو سمجھے، کیونکہ کم آمدنی والے موٹر سائیکل سواروں پر بھاری جرمانے لگانا ناانصافی ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی پاکستان یونائیٹڈ ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز رہنماؤں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے قوانین اور جرمانے قابل مذمت ہیں اور یہ ٹرانسپورٹرز پر غیر ضروری بوجھ ہے۔

رہنماؤں نے قوانین میں ترمیم کو ٹرانسپورٹرز کا معاشی قتل قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ان اقدامات کو واپس لے۔

دیگر متعلقہ خبریں