آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں صنعتی پولٹری فارمنگ کے باعث کیمپائلوبیکٹر بیکٹیریا کے پھیلاؤ میں اضافہ پایا گیا ہے، جس سے انسانی صحت کو نئے خطرات لاحق ہیں۔
آکسفورڈ: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایک نئی تحقیق کے مطابق صنعتی پیمانے پر مرغی پالنے کے نظام نے فوڈ پوائزننگ کے بیکٹیریا کے پھیلاؤ میں اضافہ کیا ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ عمل انسانی صحت کے لیے نئے خطرات پیدا کر رہا ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کے آئی نیوس آکسفورڈ انسٹی ٹیوٹ کے محققین کے مطابق بڑے پیمانے پر مرغی فارموں کے پھیلاؤ نے کیمپائلوبیکٹر نامی بیکٹیریا کو سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔ یہ بیکٹیریا تیزی سے بڑھتا ہے اور نئی خصوصیات حاصل کرتا ہے۔
کیمپائلوبیکٹر دنیا بھر میں دست اور غذائی زہریلے پن کی سب سے عام وجہ ہے۔ برطانیہ میں یہ بیکٹیریا سالانہ تقریباً ساڑھے تین گنا زیادہ معدے کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔
تحقیق کے مطابق 1960 کی دہائی سے اب تک دنیا بھر میں مرغیوں کی تعداد 7 گنا بڑھ چکی ہے۔ اس اضافے نے جنگلی پرندوں کے بیکٹیریا کو مرغیوں کی آبادی میں پھیلنے کے مواقع فراہم کیے ہیں۔
واضح رہے کہ محققین نے 30 ممالک سے حاصل کیے گئے بیکٹیریائی جینومز کا تجزیہ کیا ہے۔ ان میں اینٹی بائیوٹک مزاحمت پیدا کرنے والے جینز بھی شامل ہیں، جو پولٹری فارمنگ کے حالات میں بیکٹیریا کو زندہ رہنے میں مدد دیتے ہیں۔















