لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے گڈ گورننس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسائل کا حل اس کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے کو بھی اجاگر کیا۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناؤ نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کے بغیر ملک کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے انسداد دہشتگردی اور سکیورٹی کے معاملات پر بریفنگ دی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے، لیکن گڈ گورننس کی اہمیت پر زور دیا۔ نیشنل ایکشن پلان کے 14 نکات پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے گڈ گورننس ضروری ہے، پاکستان کی سکیورٹی کے لیے یہ انتہائی اہم ہے۔ عوام کا حق ہے کہ انہیں اچھی حکمرانی ملے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان میں آئین اور قانون سب کے لیے برابر ہے، ہارڈ اسٹیٹ کا مطلب ملٹری کنٹرول نہیں۔ ریاست کی وفاداری سب کی ذمہ داری ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے حالات خراب ہونے کا تاثر جان بوجھ کر پھیلایا جاتا ہے۔ جب تک سسٹم کو ری سیٹ نہیں کیا جائے گا، بہتری ممکن نہیں۔













