آزاد کشمیر انتخابات: انتخابی مہم کا اختتام، اتوار کو پولنگ

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تیاری مکمل، اتوار کو مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آزاد کشمیر انتخابات: انتخابی مہم کا اختتام، اتوار کو پولنگ ہوگی

مظفرآباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے انتخابی مہم ختم ہوگئی ہے۔ مظفرآباد ڈویژن کے 3 اضلاع اور 12 مہاجر نشستوں پر پولنگ 2 اگست کو ہوگی۔

مظفرآباد، نیلم اور جہلم ویلی کے اضلاع میں 9 حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ ان اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 90 ہزار 621 ہے، جن میں مرد ووٹرز 4 لاکھ 27 ہزار 955 اور خواتین ووٹرز 3 لاکھ 81 ہزار 666 شامل ہیں۔

پولنگ کے لیے مظفرآباد ڈویژن میں 1 ہزار 483 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ مہاجرین کی 12 نشستوں کے لیے بھی ووٹنگ 2 اگست کو ہوگی، جہاں کشمیری ووٹرز مختلف شہروں میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، اور کسی کی ہدایت پر کام نہیں کرتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہارنے والے اکثر دھاندلی کا الزام لگاتے ہیں۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی تاریخ کا یہ مشکل ترین انتخاب ہے، اور اگر حالات نارمل نہ رہے تو راولا کوٹ کے انتخابات میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں