کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم فائنل میں متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے، سری لنکا نے طلائی تمغہ جیت لیا جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
گلاسگو: (رائیٹ ناؤ نیوز) کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو مقابلے کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ سونے کا تمغہ سری لنکا کے رومیش تھارانگا نے حاصل کرلیا۔
ارشد ندیم فائنل میں بہترین کارکردگی نہ دکھا سکے اور ان کی پہلی تھرو ضائع ہوئی۔ دوسری تھرو 77.41 میٹر جبکہ تیسری 75.39 میٹر رہی۔ ارشد ندیم کا نویں نمبر رہا۔
رومیش تھارانگا نے 89.75 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ سری لنکا کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔ بھارت کے نیرج چوپڑا اور یش ویر سنگھ نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم سمیت 12 ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ ارشد ندیم دفاعی چیمپئن ہونے کے ناطے طلائی تمغے کا دفاع کرنے میدان میں اترے تھے۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 78.63 میٹر کی تھرو کے ساتھ ساتویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ وہ مردوں کے جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے تھے۔















