کراچی پورٹ پر کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ، درآمدات میں زبردست اضافہ

کراچی پورٹ پر کارگو ہینڈلنگ کے نئے ریکارڈ کے ساتھ درآمدات میں 5.82 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی پورٹ پر کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ، درآمدات میں زبردست اضافہ

کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) کراچی پورٹ ٹرسٹ نے مالی سال 26-2025 کے دوران کارگو ہینڈلنگ میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ بندرگاہ سے 55.44 ملین ٹن کارگو گزرا، جو گزشتہ سال کے 53.95 ملین ٹن سے 2.76 فیصد زیادہ ہے۔

سالانہ رپورٹ کے مطابق، درآمدات 35.91 ملین ٹن تک پہنچ گئیں، جو 5.82 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔ ڈرائی بلک کارگو میں 66.8 فیصد اور لیکوئیڈ بلک کارگو میں 4.99 فیصد اضافہ ہوا۔

برآمدات 20.01 ملین ٹن سے کم ہو کر 19.53 ملین ٹن رہ گئیں، جس کی بڑی وجہ ڈرائی جنرل کارگو کی ترسیل میں کمی ہے۔ لیکوئڈ بلک کی برآمدات میں 17.36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ فرق 16.4 ملین ٹن ہو گیا ہے، جو ملکی تجارتی خسارے کی نشان دہی کرتا ہے۔ کنٹینر سیکٹر میں 2.75 ملین TEUs کنٹینرز ہینڈل کیے گئے، جو 3.67 فیصد زیادہ ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے لیے یہ سال کامیاب رہا، جس میں توانائی اور بلک کارگو نے ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پورٹ پر جہازوں کی آمد میں 7.36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں