پاسداران انقلاب کا امریکی نگرانی میں جہازوں پر حملے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز میں کشیدگی

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی نگرانی میں آبنائے ہرمز عبور کرنے والے جہازوں پر حملے کا دعویٰ کیا، عالمی تجارت متاثر ہونے کا خدشہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاسداران انقلاب کا امریکی نگرانی میں جہازوں پر حملے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز میں کشیدگی

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے امریکی فضائی نگرانی میں آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کرنے والے دو جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ان جہازوں نے ضوابط کی خلاف ورزی کی تھی اور انہیں روکنے کے لیے حملہ کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ جہاز آئل ٹینکر تھے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد دیگر چار آئل ٹینکرز نے فوری طور پر اپنا راستہ تبدیل کیا۔ یہ ٹینکرز اپنی سابقہ پوزیشنوں کی جانب واپس لوٹ گئے۔

یہ واقعہ بین الاقوامی سطح پر اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی حفاظت پر سوال اٹھا رہا ہے۔ یہ علاقہ عالمی تجارت کے لئے بہت اہم ہے۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین بحری راستوں میں سے ایک ہے جہاں سے دنیا کی بڑی مقدار میں تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں