کیا آپ جانتے ہیں کہ سم کارڈ کا کیا مطلب ہے؟

سم کا مطلب سبسکرائبر آئیڈنٹی موڈیول ہے، جو صارف کی تفصیلات محفوظ کرتا ہے۔ پہلا سم کارڈ 1991 میں جی ایس ایم ٹیکنالوجی کے ساتھ متعارف ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اگر آپ موبائل فون استعمال کرتے ہیں تو سم کارڈ آپ کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہوگی۔ یہ کارڈ نیٹ ورک سے منسلک ہونے اور کالز کرنے میں مدد دیتا ہے۔

سم (sim) کا مطلب سبسکرائبر آئیڈنٹی موڈیول ہے، جو صارف کی مخصوص تفصیلات محفوظ کرتا ہے تاکہ نیٹ ورک انفرادی سبسکرائبرز کو شناخت کر سکے۔

دنیا کا پہلا سم کارڈ 1991 میں متعارف ہوا، جسے جی ایس ایم (گلوبل سسٹم فار موبائل کمیونیکیشنز) ٹیکنالوجی کے تحت تیار کیا گیا۔ ابتدائی سم کارڈ کا حجم کریڈٹ کارڈ کے برابر تھا، مگر وقت کے ساتھ یہ چھوٹے ہو گئے اور اب نانو سم کارڈز عام ہیں۔

موجودہ دور میں ای سمز بھی استعمال ہو رہی ہیں، جہاں ڈیجیٹل سم کی بدولت فزیکل کارڈ کی ضرورت نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں