جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب ٹریفک کی روانی متاثر

جڑواں شہروں میں بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بڑھ گئی، نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، ٹریفک کی روانی متاثر

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) جڑواں شہروں میں شدید بارش کے باعث سڑکیں اور نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہو چکی ہے، جس سے اطراف کی آبادیوں کو خطرہ لاحق ہے۔

بارش کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹر اینڈ سنیٹائزیشن اتھارٹی (واسا) ہائی الرٹ پر ہے۔ واسا نے نشیبی علاقوں میں اپنے عملے کو تعینات کر دیا ہے تاکہ صورتحال کو قابو میں رکھا جا سکے۔

واسا کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا ہے کہ سید پور میں 31، گولڑہ 40، اور بوکرہ میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ شمس آباد میں 13 اور نیو کٹاریاں میں 17 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی میں 50 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہو چکی ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ سیونتھ ایونیو انڈر پاس اور جناح پارک انڈر پاس میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ نالہ لئی اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان بارش کا پانی جمع کرتا ہے جو دریائے سواں میں بہتا ہے۔ گوالمنڈی اور کٹاریاں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، جس سے آبادیوں کو خطرہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں