آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2027 کے میزبان ممالک کا اعلان کر دیا۔ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میزبان ہوں گے۔ 24 سال بعد افریقہ میں ورلڈ کپ کھیلا جائے گا۔
جوہانسبرگ: (رائیٹ ناؤنیوز) آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے میزبان وینیوز کا اعلان کر دیا ہے۔ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا مشترکہ میزبان ہوں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق 12 وینیوز پر میچز ہوں گے۔ 24 سال بعد ورلڈ کپ افریقہ میں ہوگا۔ 14 ٹیمیں شرکت کریں گی اور 57 میچز ہوں گے۔
آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے کہا کہ میزبان شہروں کا اعلان اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ افریقہ میں ورلڈ کپ عالمی کرکٹ کا تاریخی لمحہ ہوگا۔
یہ ایونٹ افریقہ کی ثقافت، مہمان نوازی اور کھیل کی محبت کو نمایاں کرے گا۔ نئے فارمیٹ میں سپر سیریز اور سپر سیون مرحلے شامل ہیں۔
یاد رہے کہ یہ ورلڈ کپ 2027 کا ایڈیشن افریقی ممالک کے اشتراک سے ہوگا، جس سے کرکٹ کی مقبولیت میں اضافہ متوقع ہے۔















