پی ایس ایل 12 کی تاریخوں پر غور جاری، فروری، مارچ 2027 کی ونڈو میں بھارتی لیگ سے تصادم نہیں ہوگا۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کے لیے دو تاریخوں پر غور جاری ہے۔ پی سی بی نے فرنچائز اونرز کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا۔
پی ایس ایل 10 اور 11 کے ایڈیشنز کی تاریخیں آئی پی ایل سے متصادم رہیں۔ فروری، مارچ 2027 کی ونڈو میں بھارتی لیگ سے تصادم نہیں ہوگا جبکہ اپریل، مئی میں تاریخیں متصادم ہوسکتی ہیں۔
میٹنگ میں کرکٹ کمیٹی نے دونوں آپشنز کے فوائد اور نقصانات پر تبادلہ خیال کیا۔ ریٹینشن اور آکشن اگست میں کرانے کی بھی تجویز دی گئی۔
پی ایس ایل سپر سکسز کی تجویز بھی سامنے آئی مگر مالی معاملات کے حل ہونے پر ہی عمل درآمد ہوگا۔ واجبات کی عدم ادائیگی کا مسئلہ بھی زیر غور آیا۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے تمام اونرز کو پاک انگلینڈ لارڈز ٹیسٹ کے لیے دعوت دی۔ حیدرآباد کنگز کے اونر فواد سرور نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کی۔















