آئی سی سی نے مینز ورلڈ کپ 2027 کے 12 وینیوز کا اعلان، جنوبی افریقا سمیت 3 ممالک میزبان

آئی سی سی نے مینز ورلڈ کپ 2027 کے 12 وینیوز کا اعلان کر دیا ہے، جس میں جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میزبان ہوں گے۔ یہ ٹورنامنٹ 14 ٹیموں کے ساتھ 57 میچز پر مشتمل ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی سی سی کا مینز ورلڈ کپ 2027 کے 12 وینیوز کا اعلان، جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میزبان

دبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ورلڈ کپ 2027 کے 12 وینیوز کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ مقابلے جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں منعقد ہوں گے۔

آئی سی سی کے مطابق جنوبی افریقا اور زمبابوے 2003 کے بعد ایک بار پھر میزبانی کریں گے، جبکہ نمیبیا پہلی بار سینیئر عالمی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔

جنوبی افریقا کے 8، زمبابوے کے 3 اور نمیبیا کے ایک شہر کو میزبانی دی گئی ہے۔ جنوبی افریقا کے وانڈررز اور کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز بھی شامل ہیں۔

ورلڈ کپ 2027 میں 14 ٹیمیں شریک ہوں گی اور 57 میچز کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی نے نیا تین مرحلوں کا فارمیٹ بھی متعارف کرایا ہے۔

واضح رہے کہ زمبابوے کے ہرارے اور بلاوایو بھی میزبان شہروں میں شامل ہیں، جبکہ نمیبیا کا ونڈہوک بھی پہلی بار میزبانی کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں