اپوفِس سیارچہ 13 اپریل 2029 کو زمین کے قریب سے گزرے گا، اسے پاکستان سمیت مختلف ممالک سے دیکھا جا سکے گا۔
نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایک دیوہیکل سیارچہ ‘اپوفِس’ 13 اپریل 2029 کو زمین کے قریب سے گزرے گا۔ یہ سیارچہ ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے حجم کے برابر ہے۔
حال ہی میں کی گئی تحقیقات کے مطابق اپوفِس زمین کو آئندہ 100 برس تک کسی خطرے میں نہیں ڈالے گا۔ اس سیارچے کو کھلی آنکھ سے دیکھنے کا امکان ہے۔
اپوفِس کا قطر تقریباً 340 میٹر ہے اور یہ نظام شمسی کے ابتدائی مادّے پر مشتمل ہے۔ یہ 20 ہزار میل کے فاصلے سے گزرے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سیارچہ ایشیا، افریقا، یورپ اور آسٹریلیا کے مختلف علاقوں سے دیکھا جا سکے گا۔ یہ عام ستاروں سے زیادہ روشن ہو گا۔
واضح رہے کہ ناسا اور دیگر فلکیاتی ادارے پاکستان میں دیکھنے کے وقت اور سمت کی معلومات فراہم کریں گے۔













