ایران کی اردن میں امریکی اڈے پر میزائل حملے کی تصدیق

ایرانی میزائل حملے کی تصدیق کے بعد امریکا کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ امریکی صدر نے مزید فوجی اقدامات کی دھمکی دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کی اردن میں امریکی اڈے پر میزائل حملے کی تصدیق

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کے ردعمل میں سخت جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے رات بھر ہونے والے حملے میں داغے گئے تمام بیلسٹک میزائلوں کو کامیابی سے تباہ کیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی اڈے پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی خطے میں ایرانی مفادات کے خلاف امریکی اقدامات کا جواب ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران نے بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے اچانک حملہ کیا تھا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ عراق میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کے خلاف امریکی اور سعودی افواج نے مشترکہ فضائی حملے کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ان گروہوں کے خلاف مزید اقدامات پر غور کر رہا ہے۔

بدھ کی شب عراق میں ہونے والے مشترکہ حملوں میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملے بغداد، واسط، نینویٰ، بصرہ، کرکوک، کربلا اور دیالہ میں کیے گئے۔

یاد رہے کہ امریکا اور سعودی عرب نے عراق میں ایران نواز گروہوں پر حملے کیے تھے۔ یہ حملے سعودی عرب کی تیل تنصیبات اور امریکی افواج کو نشانہ بنانے کی کوششوں کے جواب میں کیے گئے۔

دیگر متعلقہ خبریں