یمنی حوثیوں کا باب المندب پر فیس عائد کرنے کا منصوبہ، عالمی تجارت متاثر ہونے کا خدشہ

یمنی حوثیوں کی جانب سے باب المندب پر فیس عائد کرنے کی تجویز عالمی تجارت پر اثر ڈال سکتی ہے، جس سے سعودی عرب کے لیے آبنائے ہرمز کا متبادل راستہ متاثر ہو سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یمنی حوثیوں کا باب المندب پر فیس عائد کرنے کا منصوبہ، عالمی تجارت متاثر ہونے کا خدشہ

صنعا: (رائیٹ ناؤ نیوز) یمن کے حوثی باغی باب المندب سے گزرنے والے جہازوں پر فیس عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ یہ فیصلہ ایران کی آبنائے ہرمز میں فیس وصولی کی پالیسی کے بعد سامنے آیا ہے، جسے امریکا نے مسترد کر دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق حوثی تحریک انصاراللہ کے زیر غور منصوبے کا ابھی کوئی حتمی وقت مقرر نہیں ہوا ہے۔ منصوبے کے تحت چین کے جہازوں کو فیس سے استثنیٰ دیا جا سکتا ہے۔

حوثیوں نے حال ہی میں سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا، جس کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ خلیج فارس کے بعد بحیرہ احمر میں بھی تجارتی جہازوں پر حملے بڑھ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ نومبر 2023 میں غزہ جنگ کے دوران حوثیوں نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملے کیے تھے، جو غزہ جنگ بندی کے بعد بند ہو گئے تھے۔

اگر حوثیوں نے فیس عائد کی تو سعودی عرب کے لیے آبنائے ہرمز کا متبادل راستہ بلاک ہو سکتا ہے، جس سے عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں