مقتدیٰ الصدر کی ایران کو انتباہ: عراق کو نئی جنگ میں نہ دھکیلا جائے

مقتدیٰ الصدر نے ایران کو خبردار کیا کہ عراق کی سرزمین کو فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔ انہوں نے اسلامی ممالک سے امن و مفاہمت کی اپیل بھی کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مقتدیٰ الصدر کی ایران کو انتباہ: عراق کو نئی جنگ میں نہ دھکیلا جائے

بغداد: (رائیٹ ناؤ نیوز) عراق کے معروف شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر نے ایران کی پاسداران انقلاب اور اس کے اتحادی مسلح گروہوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ عراق کی سرزمین کو کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے استعمال نہ کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی کارروائیاں ملک کی خودمختاری کے خلاف ہیں۔

بیان میں مقتدیٰ الصدر نے کہا کہ ایران کی پاسداران انقلاب کو عراق سے دور رہنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسی سرگرمیوں سے گریز کیا جائے جو عراق کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔ ان کے مطابق، ملیشیاؤں کو خلیجی ممالک کو عراق پر حملے کا جواز نہیں دینا چاہیے۔

مقتدیٰ الصدر نے خبردار کیا کہ کسی کو بھی امریکی اور صہیونی منصوبوں کا حصہ بن کر اسلامی ممالک کو آپس میں نہیں لڑانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزیاں ملک کے لیے نقصان دہ ہیں۔

مقتدیٰ الصدر نے عراقی حکومت پر زور دیا کہ وہ ریاستی رٹ کو مضبوط کرے اور تمام مسلح سرگرمیوں کو قانون کے دائرے میں لائے۔ ان کے مطابق، دہشت گرد عناصر فرقہ وارانہ کشیدگی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں مسلسل تنازعات نے ملک کی معیشت اور قومی وقار کو نقصان پہنچایا ہے۔ مقتدیٰ الصدر نے خطے کے ممالک سے امن اور تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ کو بیرونی مداخلت سے پاک ہونا چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں