پاکستان کی اقوام متحدہ میں اپیل، خلیجی تنازعات کو کم کرنے پر زور

پاکستان نے اقوام متحدہ میں مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر تشویش ظاہر کی اور خلیجی ممالک کو تنازعات سے بچانے کی اپیل کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی اقوام متحدہ میں اپیل، خلیجی تنازعات کو کم کرنے پر زور

نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے اقوام متحدہ میں امن کی اپیل کی ہے۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطے میں بڑھتی عسکری کشیدگی پر تشویش ظاہر کی ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ خلیجی ممالک، خصوصاً سعودی عرب کو تنازع میں گھسیٹنے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب کے خلاف حملوں کی مذمت کی اور مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

پاکستانی مندوب نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں اور معاہدوں کی پاسداری کریں۔ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

سعودی وزیر خارجہ کو قطر، کویت، بحرین کے ہم منصبوں نے کالز کیں۔ انہوں نے خطے میں امن کی بحالی اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔

یاد رہے کہ خلیجی وزرائے خارجہ نے آزادانہ تجارتی جہاز رانی کے تحفظ کو ضروری قرار دیا ہے۔ ایران اور اس کی ملیشیاؤں کے حملوں کی مذمت کی گئی اور مشترکہ حکمت عملی پر زور دیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں