پاکستانی ٹیم کی دوسری اننگز میں بیٹنگ ناکامی پر سرفراز احمد کی تشویش، کم بیک کی امید

سرفراز احمد نے دوسری اننگز میں بیٹنگ ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اگلے ٹیسٹ میں کم بیک کی امید ظاہر کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی ٹیم کی دوسری اننگز میں بیٹنگ ناکامی پر سرفراز احمد کی تشویش، کم بیک کی امید

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستانی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا ہے کہ دوسری اننگز میں ہماری بیٹنگ لائن اکثر ناکام ہو جاتی ہے۔ ویسٹ انڈیز میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بیٹنگ کے مسائل پر روشنی ڈالی۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں لیڈ حاصل کرنی چاہیے تھی، امام الحق اچھی بیٹنگ کر رہے تھے۔ اگر وہ تھوڑا صبر دکھاتے تو ٹیم کو لیڈ مل سکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ تیسرے دن ویسٹ انڈیز کی آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 61 رنز نہیں بننے چاہیے تھے۔ پچ فاسٹ بولرز کے لیے مددگار تھی، اسی لیے ہم پانچ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے۔

سرفراز احمد نے امید ظاہر کی کہ دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کریں گے۔ انہوں نے سعود شکیل اور عبداللہ شفیق کو موقع دینے کا عندیہ دیا، تاہم فیصلہ کنڈیشن دیکھ کر ہوگا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی ٹیم 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 120 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں