سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی نئی مالیاتی سروس کا آغاز، صارفین کو بینکنگ سہولتیں فراہم

ایکس منی کے آغاز کے ساتھ، پریمیم صارفین بینکنگ سروسز اب سوشل میڈیا ایپ چھوڑے بغیر حاصل کرسکیں گے، ایلون مسک کے وژن کے تحت یہ اہم قدم ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی نئی مالیاتی سروس کا آغاز، صارفین کو بینکنگ سہولتیں فراہم

امریکا: (رائیٹ ناؤ نیوز) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) نے امریکا میں اپنی نئی مالیاتی سروس ایکس منی متعارف کرادی ہے۔ اس سروس کے ذریعے پریمیم صارفین بینکنگ اور ادائیگیوں کی خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

یہ سروس 28 جولائی سے امریکا میں تمام پریمیم اور پریمیم پلس سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے۔ کمپنی کے مطابق ایلون مسک کے وژن کے تحت، ایکس کو ایک مکمل ‘ایوری تھنگ ایپ’ میں تبدیل کرنے کی کوشش ہے۔

ایکس منی کے ذریعے صارفین بینکنگ سروسز جیسے رقم جمع رکھنے، بل ادائیگی، وائر ٹرانسفر اور فزیکل چیک بھیجنے کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ سہولت ابتدائی طور پر محدود پیمانے پر آزمائش کے بعد لاکھوں صارفین تک پہنچ گئی ہے۔

کمپنی نے صارفین کے لیے ویزا ڈیبٹ کارڈ بھی متعارف کرایا ہے جو عام بینک کارڈ کی طرح استعمال ہوتا ہے۔ ایکس پلیٹ فارم کے اندر ہی پورا نظام دستیاب ہوگا، علیحدہ بینکنگ ایپ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ ایکس نے صارفین کی رقم کراس ریور بینک میں محفوظ رکھی ہیں۔ یہ بینک امریکی ایف ڈی آئی سی کا رکن ہے، جس کے تحت ہر صارف کو 250 ہزار ڈالر تک وفاقی انشورنس تحفظ حاصل ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں