آسٹریلیا کا ورلڈکپ 2027 اسکواڈ میں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ

آسٹریلیا نے مطالبہ کیا ہے کہ ورلڈکپ 2027 اسکواڈ میں کھلاڑیوں کی تعداد 15 سے بڑھا کر 17 کی جائے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آسٹریلیا کا ورلڈکپ 2027 اسکواڈ میں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ

سڈنی: (رائیٹ ناؤ نیوز) آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈکپ 2027 کے لیے اسکواڈ میں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ آسٹریلیا چاہتا ہے کہ اسکواڈ میں کھلاڑیوں کی تعداد 15 سے بڑھا کر 17 کی جائے۔

ورلڈکپ 2027 میں فائنلسٹ ٹیم کو 13 میچز کھیلنے ہوں گے، جو کہ ورلڈکپ 2023 کے مقابلے میں 2 زیادہ ہیں۔ اس میں 5 گروپ میچز، 6 سپر سیون میچز، ایک سیمی فائنل اور فائنل شامل ہیں۔

آسٹریلوی کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا کہ 15 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں ایک یا دو کھلاڑی کی انجری سے مشکلات پیش آتی ہیں۔ دور دراز مقامات پر ایونٹ کے دوران لاجسٹک مسائل بھی درپیش ہوتے ہیں۔

میکڈونلڈ نے کہا فیفا کی طرح کھلاڑیوں کی تعداد بڑھانے کی اجازت دی جائے۔ فیفا میں بھی فیلڈ پر 11 کھلاڑی ہوتے ہیں جبکہ عالمی چیمپئن اسپین نے 8 میچز کھیلے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کرکٹ کے میدان میں عالمی چیمپئن ہے اور اس کی رائے کو اہمیت دی جاتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں