پی سی بی کی نئی فٹنس پالیسی ڈومیسٹک کرکٹ میں بین الاقوامی معیار لانے کے لیے اہم اقدام ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے نئی فٹنس پالیسی جاری کر دی ہے۔ اس پالیسی کا اطلاق ریجنل، ڈیپارٹمنٹل اور زونل ٹیموں پر ہو گا۔
پی سی بی کے مطابق، تمام عمر کے کھلاڑیوں کے لیے فٹنس ٹیسٹنگ اور بہتری کا منصوبہ متعارف کرایا گیا ہے۔ نئے پلان کے تحت کھلاڑیوں کو مختلف فٹنس ٹیسٹوں سے گزارا جائے گا۔
ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن جاوید مغل نے فٹنس پلان تیار کیا ہے۔ یہ پالیسی بین الاقوامی کرکٹ کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر مرتب کی گئی ہے۔
ٹائر ون میں ریجنل، فرسٹ کلاس اور گریڈ ٹو ٹیمیں شامل ہوں گی جبکہ ٹائر ٹو میں سینئر ڈسٹرکٹ اور انڈر 19، 17، 15 ٹیموں کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔ کھلاڑیوں کو مختلف ٹیسٹوں سے گزرنا ہو گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے فٹنس پالیسی متعارف کرائی تھی۔ اس میں تمام ریجنل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لازمی قرار دیے گئے تھے۔















