ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے صرف دودھ ناکافی، ماہرین نے متوازن غذا تجویز کردی

ماہرین صحت نے ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے دودھ کے ساتھ متوازن غذا کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ کیلشیم، وٹامن ڈی اور پروٹین بنیادی غذائی اجزا ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے صرف دودھ ناکافی، ماہرین نے متوازن غذا تجویز کردی

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) ماہرین صحت نے کہا ہے کہ ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے صرف دودھ پینا کافی نہیں ہے۔ ہڈیوں کی صحت کے لئے متوازن غذا اور جسمانی سرگرمی اہم ہیں۔

تحقیق کے مطابق ہڈیوں کی مضبوطی کا تعلق صرف بڑھتی عمر سے نہیں، بلکہ بچپن اور جوانی سے ہوتا ہے۔ یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن کی پروفیسر کیٹ وارڈ نے بتایا کہ ہڈیاں ابتدائی جوانی میں اپنی زیادہ سے زیادہ کثافت تک پہنچتی ہیں۔

رائل آسٹیوپوروسس سوسائٹی کے مطابق آسٹیوپوروسس ایک خاموش بیماری ہے، جس کی علامات فریکچر کے بعد ظاہر ہوتی ہیں۔ دنیا بھر میں 50 کروڑ افراد اس کا شکار ہیں۔

55 سال سے زیادہ عمر کے افراد میں ہِپ فریکچر عام ہیں، جو سنگین پیچیدگیاں پیدا کر سکتے ہیں۔ 60 سال سے زیادہ عمر کے 30 فیصد افراد ہِپ فریکچر کے بعد ایک سال میں انتقال کر جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ کیلشیم، وٹامن ڈی اور پروٹین ہڈیوں کے لئے بنیادی غذائی اجزا ہیں۔ دودھ، سویا، چیا سیڈز، خشک انجیر اور مچھلی، یہ سب ہڈیوں کی صحت کے لئے مفید ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں