ناروے میں اے آئی گروک کی مدد سے مریض کی زندگی بچ گئی

ناروے میں گروک اے آئی کی مدد سے مارک کریچسمان کی زندگی بچ گئی، ایلون مسک کے شیئر کردہ واقعے نے وائرل ہو کر اے آئی کی افادیت کو اجاگر کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اوسلو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ناروے کے 49 سالہ مارک کریچسمان کی زندگی اے آئی اسسٹنٹ گروک کی بروقت مدد سے بچ گئی۔ مارک شدید پیٹ درد کے باعث ایمرجنسی روم پہنچے، جہاں ابتدائی طور پر انہیں محض ایسڈ بلاکرز دے کر گھر بھیج دیا گیا۔ درد کے ختم نہ ہونے پر مارک نے گروک سے رابطہ کیا۔

گروک نے مارک کی علامات کی بنیاد پر بتایا کہ یہ پرفوریٹڈ السر یا غیر معمولی اپینڈیسائٹس ہو سکتا ہے اور فوراً ہسپتال جا کر سی ٹی اسکین کروانے کی تاکید کی۔ مارک نے گروک کی تجویز کو بہن کے مشورہ کے طور پر ڈاکٹرز کو بتایا۔ اسکین سے معلوم ہوا کہ اپینڈکس شدید متاثر تھا اور فوری سرجری کر کے مارک کی جان بچائی گئی۔

یہ واقعہ ایلون مسک نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کیا، جو وائرل ہو گئی۔ صارفین نے گروک کی بروقت تشخیص کو اہم قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ اے آئی ہیلتھ میں کارآمد مشورے فراہم کر سکتا ہے جو بعض اوقات مصروف ڈاکٹرز نظر انداز کر دیتے ہیں۔

طبی تحقیق بھی اے آئی کی افادیت کی تصدیق کرتی ہے، جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن 2023 کی مطالعے کے مطابق اے آئی ٹولز، جیسے گروک، اپینڈیسائٹس جیسی بیماریوں کی درست تشخیص میں 20 فیصد اضافہ کر سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں