واٹس ایپ میں نئے فیچرز کا اضافہ

واٹس ایپ نے دو نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں جن سے اسٹیٹس اپ ڈیٹس اور گروپ چیٹس کا استعمال مزید آسان ہو جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) واٹس ایپ نے دو نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں جن سے میسجنگ ایپ کا استعمال مزید آسان ہو جائے گا۔ یہ فیچرز واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں آزمائے جا رہے ہیں۔

پہلا فیچر اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے حوالے سے ہے جو اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایڈیٹنگ ٹولز استعمال کر سکیں گے، جو موجودہ ایفیکٹس لیبل کے فلٹرز کی جگہ لیں گے۔ ان ٹولز سے صارفین تصاویر میں تبدیلی، اشیا شامل کرنے یا پس منظر ہٹانے کے علاوہ انہیں انیمیٹ بھی کر سکیں گے۔

دوسرا فیچر گروپ چیٹس کو فالو کرنا آسان بناتا ہے۔ اس کے تحت گروپ کی حالیہ ہسٹری کو دیکھا جا سکے گا، جس سے نئے صارفین 24 گھنٹے پہلے پوسٹ کیے گئے میسجز تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ یہ فیچر گروپ ایڈمن کو اجازت دیتا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار میسجز کی ہسٹری شیئر کر سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں