ایپل نے آئی فون صارفین کو کروم کے بجائے سفاری استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ ان کی پرائیویسی محفوظ رہے۔
کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایپل نے آئی فون صارفین کو گوگل کروم کے بجائے سفاری براؤزر استعمال کرنے کی تاکید کی ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ سفاری براؤزر صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ میں زیادہ مؤثر ہے۔
ایپل نے اپنی ہدایات میں خفیہ فنگر پرنٹنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سفاری ایڈورٹائزرز اور ویب سائٹس کو منفرد انداز میں فنگر پرنٹ اکٹھا کرنے سے روکتا ہے۔
سفاری فنگر پرنٹنگ کے مسائل سے نمٹنے کے لیے سادہ سسٹم کانفیگریشن پیش کرتا ہے، جس سے زیادہ تر ڈیوائسز ٹریکرز کو ایک جیسی لگتی ہیں اور صارف کی ڈیوائس کی شناخت مشکل ہوجاتی ہے۔















