بھارتی کرکٹر اور اداکارہ کی ملاقات، سوشل میڈیا پر افواہوں کا طوفان

بھارتی کرکٹر اور اداکارہ کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، افواہوں کی نئی لہر نے جنم لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی کرکٹر اور اداکارہ کی ملاقات، سوشل میڈیا پر افواہوں کا طوفان

ممبئی: (رائیٹ ناؤنیوز) بھارتی کرکٹر یشسوی جیسوال اور بالی ووڈ اداکارہ مرنال ٹھاکر کی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، دونوں کو ممبئی کے باندرہ ویسٹ میں واقع بوجی کیفے میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔ ویڈیو میں دونوں کے درمیان کوئی رومانوی گفتگو نظر نہیں آئی، لیکن افواہوں نے زور پکڑ لیا۔

متعدد صارفین نے کہا کہ صرف ایک کیفے میں نظر آنا کسی رشتے کا ثبوت نہیں ہوتا۔ ممکن ہے دونوں کسی پیشہ ورانہ ملاقات یا کام کے سلسلے میں موجود ہوں۔

کرکٹر یشسوی جیسوال اور اداکارہ مرنال ٹھاکر نے ان خبروں پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ سوشل میڈیا پر ان کی عمر کے فرق پر بھی بحث جاری ہے۔

یاد رہے کہ مرنال ٹھاکر کا نام پہلے بھی جنوبی بھارتی اداکار دھنوش کے ساتھ جوڑا گیا تھا، جسے دونوں نے مسترد کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں