وزیراعلیٰ پنجاب کی انسپکشن ٹیموں کو سکولوں کے دورے، سکیورٹی ہائی الرٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سکولوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی، چائلڈ لیبر کے خلاف فوری اقدامات کی ہدایت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ پنجاب کی انسپکشن ٹیموں کو سکولوں کے دورے، سکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے انسپکشن ٹیموں کو صوبے بھر کے سکولوں کے دورے کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

احکامات کے مطابق سکولوں کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی ہوگی۔ غیر متعلقہ افراد کے سکولوں میں داخلے پر پابندی اور تمام مزدوروں کی تصدیق لازم ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام ہیڈ ٹیچرز اور کلاس فور ملازمین کی سو فیصد حاضری یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی انسپکشن ٹیم کے دورے کے دوران کسی ملازم کی غیر حاضری برداشت نہیں کی جائے گی۔

احکامات میں چائلڈ لیبر کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت بھی شامل ہے۔ تمام ضلعی ایجوکیشن افسران، اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران اور ہیڈ ٹیچرز کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ انسپکشن ٹیموں کے دورے کے بعد سکولوں کی کارکردگی اور سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ ہدایات سکولوں کی مجموعی بہتری کے لیے جاری کی گئی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں