ٹرمپ: امریکی اسلحہ ذخائر ضرورت سے زائد، ایرانی آئل ٹینکر کی جعلی تصاویر وائرل

امریکی صدر ٹرمپ نے اسلحہ ذخائر کی کمی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ضروریات سے زیادہ اسلحہ موجود ہے، جبکہ ٹروتھ سوشل پر جعلی تصاویر وائرل ہو چکی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ: امریکی اسلحہ ذخائر ضرورت سے زائد، ایرانی آئل ٹینکر کی جعلی تصاویر وائرل

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی اسلحے کے ذخائر کی کمی کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے۔

صدر ٹرمپ نے وال سٹریٹ جرنل کو بتایا کہ امریکہ کے پاس اتنا وافر اسلحہ موجود ہے کہ موجودہ حالات میں اس کی ضروریات سے کہیں زیادہ ہے۔ اس لیے فوجی ذخائر میں کمی کی اطلاعات غلط ہیں۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں ایرانی آئل ٹینکر پر قبضہ اور ایران کے خارگ آئل ایکسپورٹ ٹرمینل پر حملہ دکھایا گیا ہے۔

ان تصاویر میں ایک تصویر میں ٹرمپ کو امریکی پرچم لہراتے آئل ٹینکر پر دکھایا گیا ہے۔ دیگر تصاویر میں جنگی طیاروں کو ایران کے خارگ آئل برآمدی ٹرمینل پر بمباری کرتے دکھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی میڈیا میں فوجی ذخائر کی کمی کی خبریں گردش کر رہی تھیں، جو ٹرمپ نے مسترد کر دی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں