یمنی وزیراعظم کا بڑا دعویٰ، حوثیوں کے حملے ایرانی ایجنڈے کی تکمیل قرار

یمنی وزیراعظم شایع محسن الزندانی نے بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں کو ایرانی ایجنڈے کی تکمیل قرار دیا، جس سے عالمی تجارت متاثر ہو رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے، ایرانی ایجنڈے کی تکمیل: یمنی وزیراعظم کا مؤقف

صنعاء: (رائیٹ ناؤ نیوز) یمن کے وزیرِاعظم شایع محسن الزندانی نے بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں کو ایرانی ایجنڈے کی تکمیل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانا حوثیوں کی ایرانی حمایت کا ثبوت ہے۔

یمنی وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ حوثیوں کے حملوں سے جہاز رانی کی آزادی، عالمی تجارت اور سپلائی چین خطرے میں ہیں۔ اس مسئلے کا حل عالمی برادری کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

شایع محسن الزندانی نے کہا کہ عالمی برادری کو حوثیوں کے اقدامات روکنے کے لیے مضبوط موقف اپنانا ہوگا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ حوثیوں کی حمایت کے ذرائع ختم کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمن کی حکومت سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے ساتھ قریبی رابطہ جاری رکھے گی تاکہ علاقائی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں حملے عالمی سطح پر تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں اور عالمی برادری اس مسئلے کے حل کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں