تحقیق نے یوگا کو سگریٹ نوشی چھوڑنے میں مؤثر پایا، 629 افراد پر مشتمل 7 کلینیکل ٹرائلز کے نتائج سے اہم انکشافات ہوئے ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) طبی ماہرین نے سگریٹ نوشی کی عادت سے جان چھڑانے کے لیے یوگا کو مؤثر قرار دیا ہے۔ تحقیق کے مطابق یوگا کی مشقیں روزمرہ کے معمولات میں شامل کرنے سے تمباکو نوشی کی لت ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
تحقیق میں 629 افراد پر 7 کلینیکل ٹرائلز کا جائزہ لیا گیا۔ نتائج نے ظاہر کیا کہ یوگا سگریٹ نوشی سے نجات کے لیے 50 فیصد تک مؤثر ثابت ہوتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ہر سال 87 لاکھ افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے موت کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ عادت کئی دائمی امراض کا سبب بنتی ہے۔
واضح رہے کہ یوگا کے علاوہ چہل قدمی بھی سگریٹ نوشی کی خواہش کو کم کرتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق 10 منٹ کی جسمانی سرگرمی سے تمباکو کی خواہش میں کمی آتی ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں بھی تحقیق نے ظاہر کیا تھا کہ جسمانی سرگرمیاں تمباکو نوشی چھوڑنے کے عمل میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔















