ٹیک کمپنیاں اوپن سورس اے آئی ماڈلز پر سخت پابندیوں کے بجائے متوازن فریم ورک کی تجویز دے رہی ہیں۔
نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) اینویڈیا، مائیکروسافٹ، میٹا اور دیگر بڑی ٹیک کمپنیوں نے امریکی قانون سازوں سے کہا ہے کہ اوپن سورس اے آئی ماڈلز پر قبل از وقت پابندیاں نہ لگائی جائیں۔
تقریباً 24 کمپنیوں کے سربراہان نے مشترکہ خط میں تجویز دی ہے کہ متوازن اور ہدفی قانونی فریم ورک اپنایا جائے۔
رپورٹ کے مطابق کلوزڈ سورس ماڈلز کے بڑھتے اخراجات پر بھی خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا کہ اوپن سورس ماڈلز اے آئی انفراسٹرکچر کی لاگت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ اوپن اور کلوزڈ سورس ماڈلز کے فرق پر عالمی سطح پر بحث جاری ہے۔















