ایران پر امریکی حملے کم، خلیجی ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی

مشرق وسطیٰ میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے بعد خلیجی ممالک میں بڑھتی ہوئی تنازعات نے خطے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران پر امریکی حملے کم، خلیجی ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی

مشرق وسطیٰ: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران اور امریکا کے مابین تیرہ روز کی کشیدگی کے بعد امریکی حملے کم ہوئے ہیں۔ مذاکرات کی آوازیں سنائی دینے لگیں، تاہم خطے میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ سعودی اتحاد، یمنی حوثیوں اور خلیجی ممالک کے درمیان حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ہفتے کی رات سعودی اتحادی افواج نے یمن کے الحدیدہ گورنریٹ میں حوثی باغیوں کیخلاف کارروائی کی۔ سعودی اتحاد کے مطابق، ان مقامات کو نشانہ بنایا گیا جو بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے لیے خطرہ بن رہے تھے۔

سعودی اتحاد نے بتایا کہ یمن کی تمام بندرگاہیں کھلی ہیں، حالیہ کارروائی حوثیوں کی عسکری صلاحیت محدود کرنے کے لیے تھی۔ حوثیوں کی جارحیت جاری رہی تو مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جازان میں بیلسٹک میزائل سے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثیوں کے مطابق حملے میں سعودی تیل کمپنی آرامکو کو نشانہ بنایا گیا، تاہم سعودی حکام نے تصدیق نہیں کی۔

یاد رہے کہ امریکی اخبار ‘وال اسٹریٹ جرنل’ نے دعویٰ کیا کہ بحرین اور کویت نے ایران کے اندر فوجی اہداف پر فضائی حملے کیے۔ ان حملوں میں متحدہ عرب امارات نے بھی خفیہ معلومات فراہم کیں، تاہم سرکاری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

دیگر متعلقہ خبریں