ایرانی جنرل کی امریکی فوجیوں کو سنگین دھمکی، ہر شہید کے بدلے امریکی فوجی نشانہ بنے گا

ایرانی جنرل نے امریکی فوجیوں کو سخت پیغام دیا ہے، خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ تاحال امریکی ردعمل نہیں آیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی جنرل کی امریکی فوجیوں کو سنگین دھمکی، ہر شہید کے بدلے امریکی فوجی نشانہ بنے گا

تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکا کو متنبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر ایرانی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تو ہر شہید کے بدلے ایک امریکی فوجی جہنم واصل کیا جائے گا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق میجر جنرل عبداللہی نے کہا کہ ایرانی سرزمین پر کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

میجر جنرل عبداللہی نے مزید کہا کہ ایران کے میدان جنگ میں نئے اصول کے تحت امریکی فوجیوں کے لیے جہنم کے مفت ٹکٹ تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہر ممکن جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

پینٹاگون یا وائٹ ہاؤس نے تاحال میجر جنرل عبداللہی کے بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا ہے۔ ایران کے اس بیان کے بعد خطے کی صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے خاتمے کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے نتیجے میں آبنائے ہرمز اور باب المندب کی بندش کے باعث پیٹرول کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں