افغان سرزمین سے دہشت گردی بڑا چیلنج، پاکستان کی سلامتی متاثر

اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغان سرزمین سے دہشت گردی کے مسئلے کو پاکستان کے لیے بڑا چیلنج قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
افغان سرزمین سے دہشت گردی بڑا چیلنج، پاکستان کی سلامتی متاثر

بشکیک: (رائیٹ ناؤنیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان سے دہشت گردی پاکستان کے لیے بڑا سکیورٹی چیلنج بن چکی ہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے افغان سرزمین سے سرگرم ہیں۔

کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ تنظیم کی سلور جوبلی پوری تنظیم کے لیے باعث فخر ہے۔ کرغزستان نے اجلاس کی بہترین میزبانی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس سی او معیشت، ثقافت اور امن کا جامع فورم بن چکی ہے۔ شنگھائی اسپرٹ کی بنیاد باہمی اعتماد اور مشترکہ ترقی پر ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ رواں سال 2 ہزار سے زائد دہشت گرد حملے ہوئے جن میں 560 پاکستانی شہید ہوئے۔ افغان طالبان دہشت گردوں کو سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم پر زور دیا کہ وہ افغان طالبان پر انسداد دہشت گردی کے وعدے پورے کرنے پر دباؤ ڈالے۔

دیگر متعلقہ خبریں