نئی دہلی میں ہزاروں طلبہ کا احتجاج جاری، حکومت نے 24 گھنٹے کا وقت مانگ لیا۔ مظاہرین وزیر تعلیم کے استعفے پر بضد۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارتی حکومت نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے پر احتجاج کرنے والے طلبہ کے مطالبات کے جواب کے لیے کل تک کا وقت مانگا ہے۔ مظاہرین وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق احتجاجی مظاہرے کے بعد حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ سماجی کارکن سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال ختم ہونے کے بعد مذاکرات میں پیش رفت کی امید پیدا ہوئی۔
ہزاروں طلبہ نے نئی دہلی میں جمع ہو کر احتجاج کیا اور وزیر تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے بھی مظاہرین کی حمایت کی ہے اور پارلیمنٹ کے اجلاس میں رکاوٹ ڈالی۔
حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے وفاقی وزرا جے پی نڈا اور جتیندر سنگھ نے مذاکرات کیے۔ مظاہرین کی نمائندگی کاکروچ جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے کی۔
واضح رہے کہ مظاہرین کے مطالبات میں وزیر تعلیم کے استعفے کے ساتھ مقدمات کی واپسی اور امتحانی پرچوں کے لیک ہونے پر مالی معاوضہ شامل ہے۔















