حوثی گروپ کا باب المندب صرف سعودی عرب کے لئے بند، دیگر ممالک کو استثناء

حوثی گروپ نے سعودی عرب کے خلاف باب المندب کی ناکہ بندی کا اعلان کیا ہے، جبکہ دیگر ممالک کیلئے یہ راستہ کھلا رہے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حوثی گروپ کا باب المندب صرف سعودی عرب کے لئے بند، دیگر ممالک کو استثناء

صنعاء: (رائیٹ ناؤ نیوز) یمن کے حوثی گروپ نے اعلان کیا ہے کہ باب المندب آبنائے سعودی عرب کیلئے بند ہے جبکہ دیگر ممالک کیلئے کھلی رہے گی۔ حوثیوں کے ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام یمن کی خودمختاری کیلئے سعودی عرب کے اقدامات کا جواب ہے۔

حوثیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس کی وضاحت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باب المندب کی مکمل بندش کے بارے میں خبریں غلط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بحری ناکہ بندی یمن کے محاصرے کے ردعمل میں کی گئی ہے۔ یہ اقدام سعودی عرب پر دباؤ ڈالنے کے لئے کیا گیا ہے تاکہ یمنی عوام کی سلامتی کی ضمانت دی جا سکے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ حوثیوں کی کارروائیاں عالمی بحری تجارت کو متاثر کرنے کے لئے نہیں ہیں۔ ان کا مقصد سعودی عرب کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے تاکہ یمنی بحران کا حل نکالا جا سکے۔

یاد رہے کہ حوثی تحریک اکتوبر 2023 سے بحیرۂ احمر اور خلیجِ عدن میں بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ یہ کاروائیاں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی ظاہر کرنے کے لئے کی جا رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں