پنجاب میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری، اربن فلڈنگ کا خدشہ

پنجاب میں موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری، مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ کا امکان۔ پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری، اربن فلڈنگ کا خدشہ

لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ سمیت مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 24 سے 27 جولائی تک لاہور، جنوبی اور وسطی پنجاب میں شدید بارشیں اور آندھی متوقع ہے۔ بہاولپور، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک اور گجرات میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔ تیز ہواؤں سے کمزور ڈھانچوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کسانوں کو فصلوں اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ بھاری مشینری کی دستیابی اور ڈرینوں کی صفائی پر زور دیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں