امریکا کی ایران، روس، چین کے 130 اداروں پر پابندی، حساس ٹیکنالوجی کے خطرات کا الزام

امریکا نے ایران، روس اور چین کے 130 اداروں پر پابندی عائد کردی، حساس ٹیکنالوجی کی غیر مجاز منتقلی کو روکنے کا اقدام۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا کی ایران، روس، چین کے 130 اداروں پر پابندی، حساس ٹیکنالوجی کے خطرات کا الزام

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایران، روس اور چین کے 130 تحقیقی و تعلیمی اداروں پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ اقدام حساس ٹیکنالوجی کی غیر مجاز منتقلی کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون نے اداروں کی ایک فہرست جاری کی ہے جو امریکی قوانین کے تحت خصوصی پابندیوں اور نگرانی کے دائرے میں آتے ہیں۔ ان اداروں پر دفاعی تحقیق اور ٹیکنالوجی کے تبادلوں میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امریکی دفاعی ٹیکنالوجی کے غیر مجاز یا غیر مطلوبہ منتقلی کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔ یہ ادارے حساس تحقیقات کی نگرانی میں شامل کیے گئے ہیں۔

یہ پابندیاں امریکی دفاعی تعاون، فنڈنگ اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پر مخصوص قوانین کے تحت لگائی گئی ہیں۔ اس کا مقصد قومی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا پہلے بھی ایران، روس اور چین پر مختلف پابندیاں عائد کرچکا ہے تاکہ حساس ٹیکنالوجی کی منتقلی، جاسوسی اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں