مغربی کنارے میں فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، ایک اسرائیلی ہلاک

مقبوضہ مغربی کنارے میں تازہ جھڑپوں کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید اور ایک اسرائیلی ہلاک ہوگیا، جس سے علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مغربی کنارے میں فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، ایک اسرائیلی ہلاک

غزہ: (رائیٹ ناؤنیوز) مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید اور ایک اسرائیلی ہلاک ہوگیا۔ نابلس کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ ایک فلسطینی نے اسلحہ چھین کر فائرنگ کی، جس سے ایک اسرائیلی ہلاک ہوا۔

فلسطینی حکام کا الزام ہے کہ اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں قصبہ تل میں چار فلسطینی جاں بحق اور چار زخمی ہوئے۔ نابلس اور تل کے اطراف اسرائیلی فوج نے متعدد ناکے قائم کر رکھے ہیں۔ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

سکیورٹی کی صورتحال کے باعث نابلس اور گرد و نواح میں آمدورفت عارضی طور پر محدود کردی گئی ہے۔ ان واقعات نے علاقے میں کشیدگی بڑھا دی ہے۔

واضح رہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان حالیہ دنوں میں جھڑپیں بڑھ گئی ہیں۔ یہ واقعات خطے میں امن و امان کی بحالی کی کوششوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں