شہزادی بیٹریس اور ایڈوارڈو میپیلی موزی کی یونان میں تصویر نے طلاق کی افواہوں کی شدت کم کر دی ہے۔
ایتھنز: (رائیٹ ناؤ نیوز) شہزادی بیٹریس اور ان کے شوہر ایڈوارڈو میپیلی موزی کی یونان میں نئی تصویر نے طلاق کی افواہوں کی شدت کم کر دی ہے۔ یہ تصویر آرٹ کیوریٹر الیکی لیمپروپولوس نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
شہزادی بیٹریس اور ایڈوارڈو میپیلی موزی کی ملاقات 2018 میں ہوئی اور انہوں نے ستمبر 2019 میں منگنی کی۔ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد بیٹریس ایڈوارڈو کے بیٹے کرسٹوفر وولف کی سوتیلی والدہ بنیں۔
ستمبر 2021 میں ان کی بیٹی سینا الزبتھ پیدا ہوئیں، جبکہ جنوری 2025 میں دوسری بیٹی ایتھینا الزبتھ روز نے جنم لیا۔ دونوں نے شادی کی سالگرہ پر سوشل میڈیا پوسٹس نہ کیں، جس سے علیحدگی کی افواہیں بڑھ گئیں۔
واضح رہے کہ ایڈوارڈو کے کاروباری معاملات کے باعث ان کی ازدواجی زندگی کی افواہیں پھیلیں تھیں۔ ایڈوارڈو کے والد الیساندرو نے اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا، اور کہا تھا کہ اس بارے میں ان کے بیٹے سے بات کی جائے۔
رواں سال کے آغاز میں ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ ایڈوارڈو اپنے سسرالی معاملات کے ممکنہ اثرات کے باعث پریشان ہیں، جس سے ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیاں پیدا ہوئیں۔















